|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2018

کراچی: سپریم کورٹ نے چینلز اور پیمرا کو تمام بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینچ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں؟، بند کریں یہ بھارتی مواد، سپریم کورٹ نے بھارتی مواد دکھانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلمیں، ڈرامے اور آڈیو وڈیو مواد دکھانے کی اجازت دیتے ہوئے اس حوالے سے پیمرا کا جاری کردہ سرکلر کالعدم قرار دے دیاتھا۔