قلات: یونین کونسل گزگ کے ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا محمد قاسم لہڑی سابق نائب ناظم میر دھنی بخش لہڑی میر شاہ علی لہڑی اور دیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہیکہ روشچوپ اور کنی میں قیمتی جنگلات کے لوگ بے دردی سے کاٹ رہے ہیں اور محکمہ جنگلات قیمتی جنگلات کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روشچوپ اور کنی سے روزانہ درجنوں اونٹوں کے زریعے جنگلات کے لکڑیوں کے زہری کے راستے لیجایا جارہا ہیں جو کہ محکمہ جنگلات کی نااہلی کا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت اربوں روپے خرچ کرکے درخت لگارہے ہیں ۔
دوسری جانب لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر قیمتی جنگلات کو کاٹ کر کوڑیوں کے داموں فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بروقت کاروائی نہیں کی تو جنگلات کا نام ونشان ان علاقوں سے ختم ہوجائے گی انہوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں۔
قلات، قیمتی جنگلات کی کتائی تیزی سے جاری
وقتِ اشاعت : October 28 – 2018