|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2018

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی گوادر میں ہونیوالے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور بلوچستان میں سرمایہ کاری سے ترقیاتی عمل کو فروغ ملے گا ۔

صوبے میں امن وامان کی صورتحال ہر قیمت پر برقراررکھا جائیگا امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہر گزنہیں دینگے پولیس اور لیویز صوبے میں امن وامان کے لئے مثبت کردا رادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہاکہ گوادر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے گیٹ وے ہیں اور ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد سے بلوچستان کا امیج بہتر ہور ہا ہے اور اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔

بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقداما ت اٹھائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میں بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا آئندہ چند سالوں میں بلوچستان کی ترقی میں رفتار تیز ہو جائے گا اور بے روزگار نوجوانوں کور وزگار کے مواقع میسر ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور سی پیک سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی کیونکہ گوادر دنیا کا گیٹ وے بن رہا ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں آکر سرمایہ کاری کرنا چا ہتے ہیں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد ہونے سے دنیا میں تاثر گیا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی انہوں نے کہا کہ پولیس اورلیویزنے ہمیشہ امن وامان کے حوالے سے اپناکردارادا کیا ہے اور امن وامان کی صورتحال دن بدن بہتر ہو تی جار ہی ہے ۔