|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2018

 اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے عدالت سے ایک بارپھرغیرمشروط معافی مانگ لی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورسینئراینکرپرسن عامرلیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا عامرلیاقت حسین کے خلاف چارج شیٹ تیارکرلی گئی ہے جس پرعامر لیاقت کے وکیل نے کہا کہ ایک بار پھرغیرمشروط مانگتے ہیں۔

 

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پرعامر لیاقت خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورکہا کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ رہا ہوں اورخود کوعدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں، جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ عدالت سے وعدہ کر کے عدالت ہی کی تضحیک کرتے رہے ہیں، معافی ہوتی ہوگی تو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامرلیاقت کا معافی نامہ مسترد کردیا تھا۔