|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2018

گوادر :  بلڈرز کا گوادر کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ گوادرسی پیک کا مر کز ہے یہ شہر مستقبل کا معاشی حب بننے جارہا ہے۔ تعمیر و ترقی کے مثالی اقدامات سے اس کے ثمرات سے ہر کوئی فاعدہ اٹھا سکتا ہے۔ سر مایہ کاری کر نے کے علاوہ گوادر میں سوشل سیکڑ میں بھی معاونت فراہم کر ینگے ۔

ماہی گیر شہر کی بنیا دی معشیت کی پہچان ہیں ان کے لےئے متبادل منصوبہ بندی کر نا چاہےئے ۔ گوادر شہر کی تعمیر و ترقی کے لےئے حکومت کے شانہ بشانہ ہونگے حکومت سر ما یہ کاروں کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کرے۔ 

ان خیالات کااظہار گوادر بلڈرز اینڈ ڈیو لپر ایسوسی ایشن کے صدر احمد اقبال ، کرنل (ر) مقبول آ فریدی، جنرل سیکر یڑی عبدالباسط ،انفا رمیشن سیکر یڑی اعجاز حسین نے گزشتہ روز گوادر پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ 

گوادر بلڈرز اینڈ ڈیو لپر ایسو سی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج سے 15سال قبل گوادر شہر میں کچھ بھی نہ تھا سہو لیات کی کمی کے باوجود یہاں کے بلڈرز نے نقصان کے اند یشے کی پرواہ کےئے بغیر سر مایہ کاری کی جس کا مقصد اس شہر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ہمارا عزم اب بھی وہی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں غیر ملکی مند و بین کی بڑی تعداد میں گوادر آمد اس شہر کی اہمیت کے لےئے بہت اہم ہے جس سے یہ شہر اپنی شہر ت میں مز یداضافہ کر نے کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مند و بین کی کانفرنس میں ہم نے قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی اور دیگر اہم حکومتی اور چائنیز حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں گوادر شہر میں سر مایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا سر مایہ کار کسی بھی ملک کی ترقی میں اہمیت کاحامل ہوتے ہیں ۔

سر مایہ کاروں کو سہو لیات کی فراہمی سے گوادر میں سر مایہ کاری کے شعبہ کو مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر شہر سی پیک کا مرکز ہے یہ شہر مستقبل کا معاشی حب بننے جارہا ہے جس کے پیش نظر تعمیر و ترقی کے مثالی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں جس کے نتیجے میں ہر کوئی اس کے ثمرات سے فاعدہ اٹھا سکتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں گوادر دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا گوادر ملکی اور غیر ملکی سر ما یہ کاروں کے لےئے جنت ثابت ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طر ح گوادر کی ترقی اور تعمیر کے لےئے بلڈرز نے بے لوث معاونت کی ہے یقین دلاتے ہیں کہ حکومتی اقدامات کو مکمل سپورٹ کر ینگے گوادر شہر کو جد ید خطوط پر استوار کر نے کے حکومتی اقدامات کے شانہ بشانہ ہونگے ۔