|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2018

کوئٹہ:  بلوچستان کے مکران ڈویژن کے دو شہروں گوادر اور تربت میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کردی گئی ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تربت میں بے امنی کے خطرے کے پیش نظرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پر پابندی پندرہ روز کیلئے عائد کردی گئی ہے،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے بھی امن وامان کی صورتھال کے پیش نظر گوادر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے