|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2018

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کوئٹہ کی جنرل سیکرٹری و سینٹرل کمیٹی کی رکن سعیدہ بانوخلجی نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان سمیت عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔ 

پاکستان کے مشہور مدرسہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک کے مہتمم اور ایک سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے سمیت ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ سانحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے گیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بلوچستان کی جانب سے لواحقین سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔