کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے دورہ چائنا کے بلوچستان کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔
یہ بات انہوں نے فاروق یوسفزئی کی قیادت میں ملنے والے بی اے پی کے تنظیمی ساتھیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کہی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ جام کمال بی اے پی کے وژن کے مطابق بلوچستان کی تعمیر وعواامی ترقی کے لیے عوام دوست چائنیز انوسٹمنٹ کے لیے کوشاں ہیں تاکہ بلوچستان میں ایسا ترقی کاعمل جاری ھوسکے جس سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ھوبلکہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔
بی اے پی کی قیادت کی سوچ اور وژن صرف اورصرف بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی عملی تکمیل کے گرد گھمتی ہے کیونکہ ہمارے لیے ہر چیز سے مقدم اپنے صوبے کی ترقی اورعوام کے معیار زندگی کی بہتری ہے ۔
بی اے پی کے قیام کامقصد جہاں اپنی تقدیر کے فیصلے خود کرنا بلوچستان کے وسائل پر حق حاکمیت کے حصول اور ان وسائل کو اپنی عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے استعمال کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ بلوچستان کی عوام کیلئے تمام تر لسانی مذہبی اور گروہی تعصبات سے پاک امن بھائی چارے ومحبت سے بھرپور ترقی پسند بلوچستان پرست معاشرے کی تکمیل ہے اور اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے بی اے پی کی مخلص قیادت اور کارکن مصروف عمل ہیں۔
بلوچستان کے ہر زی شعور فرد پر یہ زمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل پرامن ترقی پسند معاشرے اور خوشحال بلوچستان کے عظیم مقصد کی تکمیل کے کی جانے والی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر نے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے بلوچستان پرست کارواں کا حصہ بنیں اور بی اے پی کی تنظیم سازی میں بھر پور حصہ لیں اور اپنی توانائیاں بی اے پی کی قیادت کا امن پسند ترقی و خوشحالی کا پیغام بلوچستان کے ہر کونے پہنچانے کے لیے بروئے کار لائیں ۔
تاکہ نئی نسل کو تمام تر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ ترقی یافتہ خوشحال بلوچستان دینے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے اور ایسے معاشرے اور صوبے کی تکمیل مکمل ھو جہان امن روزگار تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات سب کیلیے برابری کی بنیادپر ہوں اورہم سب کا معیار زندگی جدید ہم محفوظ اور پرامن ترقی یافتہ معاشرے کا حصہ ہوں۔
وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے،چوہدری شبیر
وقتِ اشاعت : November 5 – 2018