مشکے: موضع گجر تحصیل مشکے ضلع آواران کے بیشتر خاندانوں کے نام امدادی لسٹ سے خارج کردیئے ، ایچ آر اے مستحق خاندانوں کے نام لسٹ سے نکال کر ناانصافی پر مبنی اقدامات اٹھارہی ہے ۔
یہ بات گجر تحصیل مشکے ضلع آواران کے زلزلہ متاثرین عبدالحفیظ شاہوانی ، عبدالوحید شاہوانی ، اور یحی فقیر شاہوانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ایچ آر اے آفس کے اہلکاروں نے ضلع کے زلزلہ متاثرین کے نامون کو خارج کرکے اپنے منظور نظر افراد کے نام شامل کیئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بہت سے ایسے افراد کہ جن کے نام اس سے قبل سروے لسٹ میں شامل تھے ان کے نام سعودی گرانٹ میں درج نہیں کیئے گئے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے انہوں نے کہاکہ کئی بار سروے کرنے کے باوجود ان کے نام سعودی گرانٹ بشمول دوسرے لسٹوں میں اندراج نہیں ہیں جو ناانصافی اور حق تلفی کی بدترین مثال ہے ۔
انہوں نے مذید کہاکہ سابق کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی جو کہ ایک انصاف پسند اور غریب پرور آفیسر رہے ہیں نے ان کے ناموں کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے ایچ آر اے حکام کو کئی بار تاکید کی لیکن تاحال ان کے نام لسٹ میں شامل نہیں کیئے گئے ہیں بیان میں انہوں نے پی ڈی ایچ آر اے سے اپیل کی ہے کہ ایچ آرے آفس کے اہلکاروں کی لاپرواہی اور تساہلی کا نوٹس لیکر ان کے ناموں کو سروے لسٹ میں اندراج کو یقینی بنائیں
آواران کے زلزلہ متاثرین کے نام خارج امدادی فہرست سے خارج کردئیے دگئے
وقتِ اشاعت : November 6 – 2018