|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2018

سان فرانسسكو: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان برابری اورجمہوری تقاضوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اجتماعیت کو انفرادیت پر فوقیت دی ہے اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک اجتماعیت کو فروغ دے کر ہی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دنیا کو ایک فعال اور مضبوط سلامتی کونسل کی ضرورت ہے، اجتماعیت کے جذبے سے سرشار اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہوچکی ہے، اتفاق رائے اور وسیع عالمی مفاد پر سمجھوتے کمزوری نہیں دانائی کی علامت ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ چند ممالک کا طاقت کے استعمال کی دھمکی دینا عالمی اصولوں کے خلاف ہے، ہمیں احترام اور محبت کے بیج بونا ہوں گے جو جنگ کی کڑی دھوپ میں ٹھنڈی چھایا کا کام کریں نہ کہ نئی نسل کو گولہ بارود کی جنگ میں دھکیل دیا جائے۔