|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2018

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد سے اغواء کے بعد اغواء کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معروف تاجر محمد نواز مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے پولیس کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ سرچ آپریشن 3ملزمان چار سہولت کاروں سمیت 80مشبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان سے باریک بینی سے تفتیش سنسنی خیز انکشافات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑی گرفتاریوں انکشاف معروف تاجر محمد نواز مینگل کے قتل کے واقعہ کے بعد تاجر برادری اقلیتی برادری میں خوف ہراس سرے شام دکانیں مارکیٹیں بند پولیس کی جانب سے تجارتی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت ۔

زرائع کے مطابق نصیرآباد سے اغواء ہونے تاجر محمد نواز مینگل کے قتل کے واقعہ کے نصیرآباد پولیس ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی سربراہی میں سی ٹی ڈی پولیس کے ہمراہ کچھی تحصیل تمبو ویگر علاقوں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان چار سہولت کاروں سمیت 80سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ ویگر مواد برآمد کرکے گرفتار مشتبہ افراد ست پوچھ گوچھ شروع کردی ہے ۔

پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اغواء کی واردات کے ثبوت ملے ہیں جن کی روشنی کارروائی کی جا رہی ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے کہاں کہ کارروائی کو خفیہ اور گرفتار ملزمان کے نام صغیہ راز میں رکھے جا رہے ہیں تاجر کے اغواء4 اور قتل کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے سرے شام تجارتی مراکز ہونے لگے پیں ۔