|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2018

ڈیرہ مرادجمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ۔

عام انتخابات کے دوران چیئرمین اور چیف آفیسر کے اختیارات منجمند ہونے کے باوجود ترقیاقی بجٹ سے ایک کروڑ 31لاکھ 14ہزار 374روپے بغیر ٹینڈر کے نکال لیے گئے 13نومبر 2018کو ترقیاقی کاموں کے ٹینڈر مقامی اخبارات میں اشتہار دیا گیا ہے جن پر کوئی ٹینڈر نہیں کیئے گئے ۔

30جون کو بکرا منڈی کی معیاد پوری ہونے کے باوجود کو بارہ بولی نہ کرنے سے تین ماہ سرکاری خزانہ کو 7لاکھ 16ہزار 666روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے مشتہر اشتہار میں میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے میونسپل کمیٹی کے حدود سے باہر رکن صوبائی اسمبلی کے گاوں میں 45لاکھ کمیونٹی ہال دیا گیا ہے ۔

کمیونٹی ہال کی تعمیر پر صوبائی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میونسپل کمیٹی نے 9کروڑ 40لاکھ کے ٹینڈر کال کیے ہیں موجودہ بیلنس 7کروڑ 72لاکھ 85ہزار 626روپے ہے اور کہاکہ الیکشن مہم کے دوران نکالی گئی کروڑوں کی رقم کی وجہ سے تیرہ تاریخ کے ٹینڈر خاموشی سے دبا دیئے گئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میونسپل کمیٹی کا پیسہ ٹاون کی عوام کا ہے ٹاون کے پیسے کی کرپشن اور ٹاون کی حدود سے باہر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں تمام ثبوت بہت جلد نیب بلوچستان سیکریڑی لوکل گورنمنٹ کے حوالے کیئے جائیں گے۔