|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2018

قلات: قلات پولیس کی کاروائی،دوکانوں کی تالاتوڑ گینگ کا سرغنہ گرفتار لاکھوں روپے کا مسروکہ سامان برآمدملزم نے چوری کی ہوئی موبائل فون کو ڈی کوڈ کر نے کے لیئے موبائل مرمت کر نے کی دوکان پر لایاتو پولیس نے انہیں دھر لیا۔

ملزم نے دو روز قبل بھائی کے ساتھ کپوتروں کی دوکان کے تالے توڑ کر کبوترکو چوری کر نے کا بھی اعتراف کر لیا ہے ڈی ایس پی قلات منظور احمد مینگل نے پولیس تھانہ قلات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چورں نے گزشتہ رات محمدی مارکیٹ میں واقع موبائل کی دوکان کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ موئل فونز اور دیگر سامان لے گئے تھے ۔

جس پر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر قلات پولیس نے ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل کی قیادت میں تفتیش شروع کردی اور گزشتہ رات ملزم نے چوری کی ہوئی موبائل کو ڈی کوڈ کر نے کے لیئے موبائل ریپیئر کی دوکان پر لایا جس پر دوکاندار نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم محمد اکرم کو گرفتار کرکے تفتیش کی توملزم نے سب کچھ اگل دیا جس پر قلات پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر دوکان سے چوری کی گئی ۔

لیپ ٹاپ موبائل فون اور دیگر سامان بر آمد کر لیا تاہم ملزم کا بھائی اور ایک ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ ملزم نے دو روز قبل بھی اسی محمد ی مارکیٹ میں کبوتروں کی دوکان کی تالے توڑ کر کبوتر اور دیگر پرندے لے گئے تھے جس کا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے۔