|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2018

خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر خضدار میں بھی نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کی جانب سے گوادر میں ماہیگیروں کی معاشی قتل عام کے خلاف گزگی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالحمید ایڈوکیٹ ،ضلعی صدر بشیر مینگل ،ناصر کمال ،میر سلمان زہری ،میر عبدالوہاب غلامانی ،بی ایس او کے شکیل بلوچ ،حاتم بلوچ،دیدگ بلوچ،عبیداللہ گنگو،اکرم بلوچ،راجہ محمد انور ،فدا بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے اہم مقام گوادر میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری پر نیشنل پارٹی کو شروع سے تحفظات تھے کہ غیر مقامی افراد کی آباد کاری سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہوگا ۔

آج وہ دن آگیا ہے کہ مقامی ماہی گیروں کی زندگی کی اجیرن کردی گئی ہے ان کی ماہی گیری پر پابندی لگاکر انہیں بے روزگار کیا جا رہا ہے ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ صدیوں سے آباد ماہی گیروں کو کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دیں گے ہم ان کے مطالبات پر کسی صورت دست بردار نہیں ہونگے انہیں کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دینگے ۔

نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں یا پراجیکٹس کی تعمیر پر اختلاف نہیں لیکن جس منصوبے سے عوام کو فائدہ نہ ہم ایسے منصوبے کی ضرور مخالفت کرینگے انہوں نے کہا کہ مشرقی ایکسپریس وے سے ماہی گیر بے خل ہونگے ان کی معاشی قتل عام کو روکا جائے اگر حکومت ماہی گیروں کی بے دخلی اور معاشی قتل عام کو نہیں روکا تو نیشنل پارٹی ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوگی۔