کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خوراک سماجی بہبود وغیر رسمی تعلیم میر اسد بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔
کوئٹہ بھی اسلام آباد کا مقابلہ کر سکتا ہے لاہور ، کراچی کی رونقیں خضدار، مکران اور ژوب میں آسکتی ہے لیکن اس کے لئے خلوص نیت سے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے این ایف سی ایوارڈ کے لئے بھر پور تیاری کی جائے گی اور بلوچستان کا مقدمہ با طریقہ حسن لڑیں گے حق مانگنا ہمارا حق ہے ۔
کیونکہ حق مانگنے کا درس قرآن کریم میں بھی دیا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ میں اس کارواں کا حصہ ہوں اور روشن مستقبل کا حصہ بننا چا ہتا ہوں ۔
روشنی اور علم کی شمع بجھا نے والوں کا میں ساتھی نہیں اور نہ ہی نفرت بغض اور تعصب کرنے والوں کا ساتھی ہوں صوبئای وزیر نے کہا کہ موجودہ نظام میں رونقیں اسلام آباد جبکہ رونا بلوچستان کے حصہ میں ہے جس کی میں شدید مخالفت کر تا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ این ایف سی ایوارڈ کے لئے بھر پور تیاری سے جائیں گے اور بلوچستان کا مقدمہ باطریقہ احسن لڑیں گے کے حق مانگنا ہمارا حق ہے کیونکہ حق مانگنے کا درس قرآن کریم نے بھی دیا ہے ۔
میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ دنیا بھی عزت نہیں کر تی جس کے حکمران کشکول اٹھا کر دنیا کے چکر لگا تے ہیں ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر خود کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہو گا ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے سر زمین بلوچستان سونے چاندی تا نبے کے ذخائر سے مالا مال ہے ۔
اسی طرح ملکی زراعت لائیو اسٹاک، سمندری حیات کو بروئے کار لا کر ملک کو معاشی ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے انہوں نے کاہ کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا ہے اسمیں اگر ہمیں صرف دو لاکھ نوکریاں بھی مل جائیں تو صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا ۔
دیکھنا یہ ہو گا کہ وفاقی حکومت نوکریوں کی تقسیم میں انصاف کیسے کر ے گا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صوبے کے طول وعرض میں اسی طرح ماحول تعلیم دوست پروگرام کا انعقاد کروائے گا ایسی سر گرمیوں سے معاشرے میں تخلیق جنم لیتی ہے اور معاشرے کے مثبت پہلو اور نوجوان کاٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں قطری حکومت کے نمائندوں نے وفاقی حکومت سے ملاقاتیں کیں اور قطر میں پاکستان کے ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو کھپانے کا عزم کیا حکومت سے مطالبہ کر تا ہوں کہ اس میں 25 ہزار نوکریاں بلوستان کے حصہ میں دی جائیں انہوں نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ بھی تعلیم اور ہمسایوں کے حقوق کا درس دیا ہے۔
این ایف سی میں بلوچستان کا مقدمہ بھر پور طریقے سے لڑیں گے،اسد بلوچ
وقتِ اشاعت : November 25 – 2018