تربت: بی اے پی کے نامزد امیدوار پی بی47کیچiiiلالہ رشید دشتی نے گزشتہ روز گوکدان کا دورہ کرتے ہوئے کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی جنہوں نے ان کی حمایت کااعلان کیا۔
گوکدان میں امجد شیر، مومن علی ،حوالدر رحیم بخش،تاج محمداور دیگر شخصیات سے ملاقات کر کے خواتین کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوکدان میرا گھر ہے جس طرح گزشتہ عام الیکشن میں اس علاقے میں عوام نے مجھے کامیاب کرایا تھا اس بار بھی مجھے یقین ہے کہ یہاں کے لوگ مجھے زیادہ تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب کرینگے ۔
انہوں نے کہاکہ میرا تعلق ایک غریب گھرانہ سے ہے دشت اور گوکدان میرا گھر اور یہاں کے لوگ میرے بھائی اور بہنیں جیسی ہیں الیکشن ہمارے درمیان رابطے کا زریعہ نہیں بلکہ الیکشن سے قبل بھی گوکدان اور دشت کے لوگ میرے گھر آتے جاتے رہے ہیں اور میں بھی ان کے ہر مشکل و خوشی میں ساتھ رہا ہوں مجھے ایسے لوگوں پر فخر ہے جو بلا غرض مجھے اپنا سمجھ کر ووٹ دیتے ہیں ۔
انہیں یقین دلا تا ہوں کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر اس علاقے کے تمام مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی کوشش کروں گا کیوں کہ یہ میرا اپنا گھر ہے اس کی تکالیف اور مشکلات میرے ہیں اس علاقے میں غربت اور جہالت یا پانی کا مسلہ درپیش ہوگا تو یہ الیکشن سے ہٹ کر بھی میرا زاتی مسلہ بنے گا کیوں کہ میرا ایک اٹوٹ تعلق اور ربط اس علاقے کے ساتھ ہے ۔
اس لیئے کامیاب ہو کر اس علاقے میں ترجیحی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلانے کی کوشش کروں گا اور دیگر جتنے مسائل موجود ہیں انہیں حل کرا دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے ٹکٹ ملنے کے بعد میری پوزیشن مذید مضبوط ہوگئی ہے ۔
جنرل الیکشن میں گوکدان کے لوگوں نے جس بڑے پیمانے پر بغیر مراعات و لالچ مجھے ووٹ دیا تھا اسی طرح اس بار بھی لوگ اپنے گھروں سے 6دسمبر کو نکل کر مجھے سپورٹ کریں تاکہ جتنے موسمی پرندے اور غیرعوامی لوگ الیکشن کے نام پر عوام کی سودابازی کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے۔
انہوں نے کہاکہ میری سیاست کا محور کا یہاں کے غریب اور مظلوم لوگ ہیں مجھے ان غریبوں کی طاقت پر بھروسہ ہے کیون کہ میرے پاس دوسروں کی طرح ضمیر خریدنے کو بریف کیس موجود نہیں ہے میرے مد مقابل امیدوار لوگوں کا ضمیر خریدنے نکلے ہیں ۔
ان کے پاس پیسوں سے بھرا بریف کیس موجود ہے لیکن مجھے غریب عوام کی طاقت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ان سوداگروں کو الیکشن میں عبرتناک شکست فاش دے کر ان کے لیئے سیاست کا دروازہ ہمیشہ بند کرینگے۔
ضمنی انتخابات میں موسمی پرندوں کوشکست دیں گے ، رشید دشتی
وقتِ اشاعت : November 26 – 2018