قلات: قلات کا علاقہ رودینجو کے مقام پر مستونگ سے خضدار جانے والی ٹو ڈی کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محکمہ تعلیم کے ڈویژنل ڈائریکٹر میر محمد بنگلزئی جانبحق ہو گیا ہے حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
قلات لیویزکے مطابق گزشتہ روز قلات کا علاقہ رودینجو کے مقام پر مستونگ سے خضدار جانے والی ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم قلات ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میر محمد جان بنگلزئی جانبحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور مدد خان اورساتھی عبدالسلیم شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال قلات پہنچا دیا ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو ئٹہ منتقل کردیا گیا۔
مستونگ کے قریب کار الٹ گئی ،محکمہ تعلیم کا افیسر جاں بحق
وقتِ اشاعت : November 27 – 2018