نارووال: نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ ماضی میں بہت خون خرابہ ہوگیا لیکن اب خطے میں امن واپس آنا چاہیے جب کہ پاک بھارت حکومتوں کو اب احساس کریں اور آگے بڑھیں۔
کرتارپور راہ داری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہماری جھولیاں بھر دی ہیں، جو 71 سال میں نہ ہوا وہ عمران خان نے 3 ماہ میں کردکھایا، جب بھی کرتار پور راہداری کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا پہلے صفحے پرعمران خان کا نام لکھا جائے گا۔
نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بہت خون خرابہ ہوگیا لیکن اب خون خرابہ بند ہونا چاہیے اور خطے میں امن واپس آنا چاہیے جس کے لیے سوچ کو بدلنا ہوگا جب کہ مذہب کو سیاست اور دہشت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں، پاکستان اور بھارت کو احساس ہونا چاہئے اب بارڈر کھلنا چاہئے جب کہ دونوں حکومتیں احساس کریں اور اب آگے بڑھیں۔