|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2018

خضدار :  جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سنیٹر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ پی بی 47 کیچ 3 کے نشست پر جمعیت علماء اسلام و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے جمعیت علماء اسلام کیچ کے کارکنان اپنے اتحادی جماعت کے ساتھ ملکر محنت کریں ۔

جمعیت علماء اسلام کے کارکن اس بات کو یاد رکھین کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اتحادی جماعتوں کے لئے اپنے امیدواروں سے بھی بڑھ کر محنت کی ہے اور کیچ کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام اسی تاریخ کو زندہ کریں اور جمیل دشتی کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھو ڑیں الیکشن کے دن اپنے کارکنوں کے ساتھ تمام پولنگوں پر ڈیوٹی مقرر کریں ووٹر کو گھروں سے نکالنے لئے محنت کریں ۔

جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنوں کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریگا بی این پی کا مقامی اور مرکزی قیادت سے سے اس بارے میں مکمل روابط ہیں کسی بھی طرح کے الیکشن کے عمل میں وہ ہمیں اپنے سے آگے ضرور دیکھیں گے