|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2018

کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے زیر حراست ملزم کی تشدد کے نتیجے میں موت کے الزام میں ایس ایچ اوشالکوٹ قادرقمبرانی سمیت ایگل سکواڈ کے 8اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے زیر حراست ملزم کی تشدد کے نتیجے میں موت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شالکوٹ پولیس تھانہ قادر قمبرانی اورایگل سکواڈ کے 8اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے سیکشن پی پی سی 174کے تحت محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملزم کی موت کے اسباب ی شفایت کے لیے سیمپل پوسٹارٹم فرانززک سائنسں لیبارٹری لاہور بھجوا دیے گئے ہیں معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی انویسٹی گیشن جواد طارق کی سربراہی میں ٹیم کررہی ہے فرانززک لیبارٹری اور انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف میرٹ کی بنیاد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی .