قلات: قلات اور گرد نواح میں خون جمادینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج تیز اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہیں ۔
شدید سردی میں گیس پریشرختم ہو نے سے شہرید شدید سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات اور گردونواح میں خون جمادینے والی سردی نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر دیا سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ تیز ہواں کی چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے اور کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ۔
سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں بند اور سڑکیں سنسان رہی دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہو نے سے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا شہری شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے
قلات، خون جمادینے والی سردی، نظام زندگی مفلوج
وقتِ اشاعت : December 13 – 2018