|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2018

خضدار: ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ اکنامکس بلوچستان سید عبدالستار شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان تجارتی لحاذ سے پورے ملک کا مرکز بن چکا ہے ، دوسرے صوبوں کی طرح تازہ سبزی اور فروٹ کی سپلائی بلوچستان سے بڑے پیمانے پر ہورہی ہے۔

خضدار میں سبزی منڈی کے فعال ہونے سے اس پورے ریجن میں تجارتی بہاریں آئیں گی ، زمیندار، ماشہ خوار، کمیشن ایجنٹس، ریٹیلرز سمیت روز گارکے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو فائدہ ملے گا ،گواد،ر خضدار، رتوڈیرو شاہراہ کھلنے سے اب بذریعہ خضدار سبزی منڈی بلوچستان کا پھل اور سبزیاں سندھ اور پنجاب تک سپلائی ہورہی ہے ۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدارکے رہنماؤں چیف حاجی محمد نورزہری اور حاجی علی حسن محمد حسنی نے انہیں سبزی و فروٹ منڈی خضدار کا دورہ کرایا اور سبزی منڈی کے متعلق بریفنگ دی ۔ 

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سبزی منڈی خضدار محمد اسحاق ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی فرید اکبر ، ایگری کلچر آفیسر شاہ زمان بلوچ، مارکیٹ منیجر منیراحمد بلوچ اورفرید اکبر غلام نبی مینگل، ڈاڈا صاحب خان و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے رہنماء چیف حاجی محمد نور زہری اور حاجی علی حسن محمد حسنی نے ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ اکنا مکس بلوچستان سید عبدالستار شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خضدار سبزی منڈی کا فعال ہونا یہاں کے تمام طبقات کے لئے خوش آئندہ ہے۔

اس سے نہ صرف کمیشن ایجنٹس اور زمیندار بلکہ پورے علاقے کا فائدہ ہوا ہے ، خضدار سبزی منڈی کے چند ایک مسائل ہیں ان کے حل کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ڈائریکٹر مارکیٹ سید عبدالستار شاہ کی بھی تعریف کی کہ جنہوں نے روزِ اوّل سے سبزی منڈی کو فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کردیا اور اس میں انہیں کامیابی بھی ملی ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ اکنامکس بلوچستان سید عبدالستار شاہ کا کہنا تھا کہ خضدار میں سبزی منڈی کے فعال ہونے سے زمیندار کا فائدہ ہوا ہے اور انہیں ان کا معاوضہ بروقت مل جاتا ہے ۔

چھوٹے اور بڑے تمام زمینداروں کا فائدہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خضدار سبزی منڈی کے فعال ہونے سے کاروبار اور تجارت میں رونق نظر آگیا ہے ، حکومت ان کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کریگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی کمیشن ایجنٹس یا ان سے منسلک دیگرکاروبار کرنے والے افراد ہیں ان کو کسی بھی طرح مایوس نہیں کیا جائیگا ان سب کو ان کا حق مل جائیگا ۔خوشی اس بات کی ہے کہ خضدار میں بھی فروٹ اور سبزیوں کی تجارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

رتو ڈیرو شاہراہ کھلنے سے اب فروٹ اور سبزیوں کی تجارت میں مذید اضافہ دیکھنے میں آئیگا ،اس کا فائدہ پورے ملک کو ہوجائیگا ،مقامی آبادی بھی روزگار کمانے میں کامیاب ہوجائیگی ۔اس موقع پر انہوں نے سبزی منڈی میں کاروبار کرنے والے افراد سے ملاقاتی کی ان کے مسائل سنے اور خضدار سبزی و فروٹ منڈی کے احاطہ کا معائنہ کیا ۔