سبی : شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ،چاکر روڈ پر دو معصوم بچوں کو تیز رفتار ٹینکر نے کچل کرہلاک کر دیا ،ایک زخمی ،بچوں کوکچلنے اور ڈرائیور کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور شہریوں کا سول ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے ٹائر جلا کر شاہراہ کو ہر ٹریفک کے لئے معطل کردیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، اے ایس پی دوست محمدبگٹی اور مظاہرین کے درمیان مذکرات،ٹینکر ڈرائیور گرفتار ،سٹی پولیس نے ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا ، تفصیلات کے مطابق چاکر روڈ سبی پر تیز رفتار سرکاری ٹینکر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار کر موٹر سائیکل پر سوار 12 سالہ عرفان اور 13 سالہ اسماعیل کو کچل کر ھلاک کردیا جبکہ 15سالہ فرحان زخمی ہوا ٹینکر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ھلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیا۔
جہاں پربچوں کے ورثاء اور شہری سول ہسپتال سبی پہنچ گئے اور ہسپتال کے سامنے ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے سول ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے معطل کردیا ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مظاہرین سے اے ایس پی دوست محمد بگٹی نے مذاکرات کئے اور مذاکرات کے بعد اے ایس پی دوست محمد بگٹی اور ایس ایچ او سٹی میر لشکران گشکوری نے کاروائی کرتے ہوئے ۔
ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا اور ملزم کے خلاف سٹی پولیس تھانہ سبی میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ مظاہرین نے ملزم کی گرفتاری اور مقدمہ درج ہونے کے بعد احتجاج کو ختم کر دیا ۔جبکہ جابحق ہونے والے بارہ سالہ بچہ عرفان سومرو کے چچا کا آج گھر میں شادی شروع ہو ا ہے اور شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔
سبی،ٹینکر نے دو بچوں کو کچل دیا،ایک شدید زخمی
وقتِ اشاعت : December 18 – 2018