|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2018

قلات:  قلات اور گرد نواح میں خون جمادینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج تیز اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہیں ۔

شدید سردی میں گیس پریشرختم بجلی کی آنکھ مچھولی شہری شدید سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبورہوگئے ہیں قلات اور گردنواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے خون جمادینے والی سردی نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر دیا ہے ۔

سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ تیز ہوؤں کی چلنے کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گئی سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں بند اور سڑکیں سنسان رہی ۔

دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہو نے سے اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچھولی سے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا شہری شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے عوامی حلقوں نے قلات میں سوئی گیس کی غائب ہو نے اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں