کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان میگا کرپشن اور آمد ن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق دائر ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔
گزشتہ روزاحتساب عدالت ون کے روبروبلوچستان میگا کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالدلانگو، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی ،سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فیصل جمال، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہان بھی عدالت میں موجود تھے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔
بعدازاں عدالت ریفرنس کی سماعت 13فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔اس کے علاوہ احتساب عدالت کے روبرو آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی جس کے دوران کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے گرفتار سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سماعت کے دوران گواہان کی عدم پیشی کے باعث سماعت کوبغیر پیش رفت کے 24 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔
میگا کرپشن کیس، وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی
وقتِ اشاعت : December 20 – 2018