|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2018

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد ہا شم خان غلزئی نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کاخاتمہ ٹریفک نظام کی بہتری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس کے علاوہ شہر میں ڈرگزمافیاکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے والے غیر قانونی سائیکل وموٹر سائیکل اسٹینڈ زہٹا ئیں جائیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی اور ٹریفک نظام کی بہتر ی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ثناء ماہ جبین ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر محمد طارق جعفر، ڈاکٹر نسیم ،محمد یعقوب ،سیکرٹری آر ٹی اے حبیب اللہ خان ،ایس پی ٹریفک محمد جاوید،میٹرو پولٹین کارپوریشن کے سی ایم او محمد عظیم بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کوئٹہ شہرکو صفائی کے حوالے سے چار سرکل میں تقسیم کیا جائے گا۔ان تمام سرکلوں میں متعلقہ ادارے صفائی ستھرائی ٹریفک کا نظام اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کام کرینگے اور صفائی کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور کچرہ اٹھانے کا عمل بہترین طریقہ ہے جس سے کچرہ جگہ جگہ پہلے کی بجائیں بر وقت ٹھکانہ لگایا جارہا ہے شہر میں تمام غیر قانونی پارکنگ ختم کئے جائیں گے۔

جبکہ گاڑیوں کے پارکنگ کیلئے وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق رات کے گیارہ بجے کوئی گاڑی پارکنگ نہیں ہوگی ۔انہوں نے مزید یہ کہا کے زائد المعیاداورمضر صحت ادوایات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر کوئی اس جرم میں ملوث پایاگیا تو میڈیکل اسٹورز کے مالک کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور شہر میں بغیر لائسنس یا فتہ ڈینٹسٹ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔کوئٹہ شہر کے حوالے سے فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

لہٰذا تمام فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات کا فوری خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں میٹروپولٹین کارپوریشن ودیگر اداروں سے مل کر فٹ پاتھوں پر قبضہ ختم کروایا جائے گا۔