قلات: قلات پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوروں کے بین الصوبائی گروہ کے پانچ کارندے گرفتار چار موٹر سائیکل برآمد ملزمان نے کوئٹہ قلات اور حب سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے پولیس تھانہ قلات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی قلات پولیس منظور احمد مینگل ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز احسان اللہ نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کے انہوں نے اپنے گھر کے سامنے اپنا موٹر سائیکل کھڑی کرکے گھر گیا تھا پندرہ منٹ بعد آیا تو اس کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھا جس پر قلات پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارے اور پانچ ملزمان اورنگ زیب عرف ہیرا جہانزیب عبدالرحمان شوکت علی پرویز احمد کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمان نے چوری و ڈکیتی کا ایک گینگ بنایا تھا جو کوئٹہ قلات اور حب سے موٹر سائیکل چوری کرکے مختلف علاقوں میں فرخت کرتے تھے انہوں نے کہا کہ گینگ کا سرغنہ اورنگ زیب نامی شخص ہے جنہوں نے ایک ماسٹر چابی بنائی ہے جو کسی بھی موٹر سائیکل کے لاک کو آسانی سے کھول سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور ملزمان کی نشاندھی پر چوری شدہ چاموٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہیں اور اس آپریشن میں ہمیں خفیہ اداروں کی بھی تعاون حاصل رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قلات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں جا ری کھیں گی اور شہر کا امن و امان کسی کو بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے لیئے قلات کے معتبرین اور صحافیوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
قلات، پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 5گرفتار
وقتِ اشاعت : December 24 – 2018