|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2018

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر پٹرولیم غلام سرورخان اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان پاور سیکٹرسے متعلق بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں گیس بحران پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ گیس کمپنیاں ایل این جی کی 4 ماہ کی طلب کا منصوبہ اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کریں گی جب کہ ملک میں بجلی کے پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پٹرولیم سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔