گوادر: ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثرہ گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں ماہی گیر اتحاد کا احتجاجی کیمپ دسو یں روزبھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں ماہی گیراتحاد کے رہنماء خدا د اد واجو، ناخدا خد ابخش ملگ، ناخدا اکبر علی رئیس، جماعت جہا نگیر اور یو نس انور سمیت دیگر رہنماء بیٹھے رہے ۔
اس موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاجی کیمپ جاکر ماہی گیراتحاد کے رہنماؤں سے یکجہتی کااظہار کیا ۔ احتجاجی کیمپ میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد بھی مو جود تھی۔ آج ماہی گیر اتحاد اور آل پارٹیز کی جانب سے ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ ماہی گیروں نے آج احتجاجاً شکار پر بھی نہ جانے کا اعلان کیاہے ۔
ماہی گیروں کی احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر گوادر جاکر یا د داشت بھی پیش کر ے گی ۔ گوادر کے علاوہ ضلع بھر میں بھی ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں منعقد کئے جائینگے۔
گواد،ر ایسٹ بے ایکسپریس وے کے متاثرین کا احتجاجی ریلی نکالنے کااعلان
وقتِ اشاعت : December 27 – 2018