حب: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ کا دورہ لیڈا آفس اس موقع پر ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین نے لیڈا کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر پرنس احمد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے لیڈا کو مزید فعال بنانے اور لیڈا انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزید سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے کہا کہ لیڈا کے فرسٹ دورمیں جن لوگوں نے یہاں پر فیکٹریاں لگائیں ، ٹیکس سمیت دیگر فائدے حاصل کیئے اور پھر یہاں سے کراچی سمیت دیگر علاقوں میں شفٹ ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اورلیڈا میں مزید سرمایہ کاری کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی لیڈا اس بات کا خاص خیال رکھے کہ یہاں کے صنعتوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کروانے کیلئے اقدامات کرے ۔
انہوں نے کہا کہ لیڈا انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ماربل سٹی کی طرح آئرن سٹی زون کیلئے کام کرے تاکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے خام مال لے کر آئرن ستی میں سریا فیکٹریز لگیں تاکہ صوبائی حکومت اورلیڈا کو ریونیو حاصل ہو اورمقامی لوگوں کو روزگار۔
انہوں نے کہا کہ لیڈا سمیت دیگربڑے اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں انرجی پلانٹ لگائیں تاکہ انرجی پیداوار سے مزید پیداواری عمل بڑھیں۔ سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان بینک کا قیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حب سمیت دیگر علاقوں میں جو صنعتی زون ہیں ان کے مالکان کو چاہئے کہ وہ اپنے ہیڈ آفس حب میں لائیں اوراپنے جو ٹیکسز ہیں وہ حب میں ہی جمع کرائیں نہ کہ وہ کراچی میں جمع کراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حب کی صنعتوں میں مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرکے کراچی سے لوگوں کو لاکربھرتی کیاجارہاہے جو کہ اچھا اقدام نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مقامی نوجوانوں کو ٹی ٹی سی میں ہنر بنا کر ان کو روزگار دیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حب میں امان وامان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اور لیڈا حب ماربل سٹی ، وندرانڈسٹریل اسٹیٹ، اوتھل انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزید اقدامات کررہی ہے۔ تاکہ یہ انکامک زون میں مزید سرمایہ کاری ہوسکے۔ اس موقع پر ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین نے بتایا کہ لیڈا کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان لیڈا انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیڈا کا انفرااسٹریکچر کافی پراناہے ، سیوریج سڑکیں، اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجارہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ لیڈا میں 200سے زائد فیکٹریز ہیں جن میں سے 126 فیکٹریاں پیداواری عمل میں ہیں جبکہ 20سے زائد پرکام ہورہاہے انشاء4 اللہ وہ بھی جلد اپنا پیداواری عمل شروع کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ مزید جو فیکٹریز بند ہیں ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ان کے ذمہ داران سے ملاجائے گا اور ان کو لیڈا میں دوبارہ سے کام کرنے پرآمادہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی ماربل سٹی کو لیڈا نے اپنے ذاتی اثررسوخ سے اسٹیبل کیاتھا اورانشاء4 اللہ ہم وندر، اوتھل کے اکنامک زون کو بھی جلد بحالی کی طرف لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی ایک تعلیم یافتہ انسان ہیں اوروہ بلوچستان سمیت لیڈا کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں اور ان ہی کی ذاتی کوششوں سے لیڈا ایک بارپھر اپنی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لیڈا کو ایک بارپھر گرین بیلٹ میں تبدیل کریں اورہرطرف ہریالی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پبلک وپرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے وندر اوراوتھل کے زون میں کام کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمارے رابطے بھی ہیں۔
اس موقع پر پرنس احمد علی بلوچ نے ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین کے ہمراہ لیڈا کے مختلف شعبوں اورکانفرنس ہال کا بھی دورہ کیا اورایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین کی کاوشوں کو سراہا۔
حکومت لیڈا میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہی ہے، پرنس احمد علی
وقتِ اشاعت : January 2 – 2019