کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کر دیئے اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق ہوگیا تاہم حکومت کی جانب سے اب تک کوئی امیدوار سامنے نہیں لا یا بلوچستان عوامی پارٹی نے منظور کاکڑ کوٹکٹ جاری کر دیا جبکہ باپ پارٹی کے اتحادی اے این پی نے ڈاکٹر عنایت اللہ کو ٹکٹ جاری کر کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 14جنوری کو ہوگی بلوچستان اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا بلوچستان عوامی پارٹی نے منظور کاکڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ اپوزیشن جماعتیں پشتونخواء میپ کے مرکزی رہنماء مرحوم سینیٹر سردار عظم موسیٰ خیل کے بیٹے کو ووٹ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی تاہم عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ڈاکٹر عنایت اللہ کو نامزد کر دیا۔
ایک نشست کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی ایک دوسرے سے رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے حکومت کی جانب سے اب تک کسی امیدوار کو متفقہ طور پر سامنے نہیں لا یا ہے ۔
سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے
وقتِ اشاعت : January 3 – 2019