|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2019

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو نااہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہاہوں، میری استدعا ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، شیخ رشید فراڈیا انسان ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے اس ریفرنس میں تین نکات ہیں، شیخ رشید نے کشمیر کاز کے ساتھ غداری کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا، انہوں نے کشمیر کاز کے نام پر جعلی ٹریننگ کیمپ بنایا تھا، اس کے علاوہ شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے اور لوگوں سے بھتہ وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرام کی کمائی سے شیخ رشید نے جائیدادیں بنائی ہیں، انہوں نے اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر پراپرٹی بنائی، ان کی حقیقت طبی معائنے کے بعد سامنے آجائے گی۔