کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر کو ہم تعینات کرتے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر اور گورنر کو وزیراعلی اور کابینہ کی ایڈوائس پر کام کرنا ہوتا ہے جب کہ وزیراعظم نے کہا تھا گرین لائن کے لئے بسیں ہم لے آئیں گے، ہم نے کہا بلکل لے آئیں، گورنر صاحب نے شاید وزیراعظم سے ملاقات کے منٹس پڑھے نہیں تھے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت ایسے کام کرے گی تو کہاں آگے بڑھ سکتی ہے، ان کا پلان 100 دن کا تھا، جو آپ سب نے دیکھ لیا، 6 ماہ میں ایف بی آر کی وصولی دیکھ لیں، انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اصل چیزوں پر دھیان نہیں دے رہا جب کہ مجھے آج مجھے نیب کی طرف سے کوئی نوٹس آیا ہے۔