نوکنڈی: بی این پی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوشکی چاغی خاران میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بی این پی کی سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے رخشان ڈویڑن کے عوام کی معیار زندگی بلند کرنے اور ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائی جارہی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی کے دورہ کے موقع پر مختلف و فود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی سمیت نوکنڈی کے بنیادی مسائل حل کرکے عوام کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچ قومی تشخص کی حفاظت اور بلوچ ساحل اور وسائل پہ مکمل دسترس تک جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے جس انداز میں بلوچ مسئلے کو اجاگر کیا ہے تاریخ میں اسکی نظیر نہیں ملتی ہیں ۔
کیونکہ بلوچ قوم صرف بی این پی ہی کو اپنا نجات دہندہ پارٹی تصور کرتی ہیں جو اس وقت بلوچستان کے ہرمعاملات پہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی میں کھل کر اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی احساس محرومیوں کو دور کرنے اور یہاں کے جملہ مسائل حل کرنے کیلئے بی این پی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔
انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ ایک وسیع وعریض علاقے پہ مشتمل ہیں جہاں کے مسائل پہ قابو پاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ خشک سالی نے ویسے پورے بلوچستان میں اپنے پنجے گاڑ دئیے ہیں لیکن اس وقت میرا حلقہ انتخاب سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مالداروں اور زمینداروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے انکے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،علاوہ ازین انہوں نے نوکنڈی میں مختلف افراد کی انتقال پر انکے گھروں میں جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی انکے ہمراہ ضلعی اور تحصیلی عہدیداران اور ممبران بھی تھے۔
بی این پی عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، محمد ہاشم نوتیزئی
وقتِ اشاعت : January 6 – 2019