|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2019

 کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحری وسائل کو استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک فضائیہ کے وار کالج کا دورہ کیا جہاں امیر البحر نے کالج کی فیکلٹی اور زیر تربیت غیر ملکی افسران سے ملاقات کی۔

 

نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے پاکستان نیوی کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سےخطاب بھی  کیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جب کہ  پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں اور انھیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

نیول چیف نےمزید کہا کہ ہم پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔