|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے گذشتہ روزنجی ٹی وی چینل اور شوشل میڈیا پر بی اے پی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ جام کمال سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت اور منفی پروپیگنڈہقرار دیتے ہو ئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تمام تر اعلیٰ قیادت اپنے مرکزی صدر جام کمال کی قیادت میں نہ صرف متحد ہے بلکہ بی اے پی کے منشور کے مطابق بلو چستان کی حقیقی ترقی و عوام کی خوشحالی کے لیے یکسوی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ 

جام کمال نہ صرف بلوچستان عوامی پارٹی متفقہ مرکزی صدر ہیں۔بلکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور بی اے پی کے تمام تر پارلیمانی اراکین کے متفقہ و بااختیار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں انکے بہتر طرز جکومت اور مدبرانہ قیادت میں بلوچستان حقیقی ترقی کی دائمی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ صحافتی اداروں کو صحافت کے پیشہ میں موجود ایسے افراد جن کا نان ونفقہ منفی بے بنیاد من گھڑت پروپیگنڈہ پر چلتا ہو کے خلاف ازخود کاروائی عمل میں لانی چاہیے کیونکہ بے بنیاد من گھڑت خبریں چلانا اعلیٰ صحافتی اقدار کے منافی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے لائرز ونگ کو منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے ایسے افراد اور شوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ چوہدری شبیر نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو گرانے کا خواب دیکھنے والے سیاسی شیخ چلی صاحبان بلوچستان عوامی پارٹی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور بی اے پی اور اسکے اتحادیوں کے بہتر طرز حکومت اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لیے کیے جانے والے عوام دوست اقدامات سے خوف زدہ ہے ۔

بی اے پی اور اسکے اتحادیوں کی حکومت بلوچستان کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں کے ناقص طرز حکومت اور مفادپرستانہ پالیسوں کی وجہ سے عوام اور صوے کو پہنچنے والے سنگین نقصانات تلافی صحت تعلیم اور روزگار کی یقینی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کا تابناک مستقبل یقینی ہے۔

بی اے پی کی موجودہ حکومت نہ صرف اپنی موجودہ اینی مدت کامیابی کے ساتھ پورا کرے گی بلکہ جام کمال کی قیادت میں مستقبل بھی انشااللہ بلوچستان عوامی پارٹی کاہوگا۔