|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2019

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ‘ سپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں صوبائی و ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے میں مفاد ات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے ۔