|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2019

 اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی اپیل مسترد ہونے پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم سرخ رو ہوئے، سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید ہے۔

 

فوجی عدالتوں کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے رابطہ کیا تو دیکھیں گے، فوجی عدالتوں کا قیام ہمارا ہی اقدام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی اور فوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا۔