|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2019

 اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔ وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روزہ ہوسکتا ہے، وہ پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پر رضا مند کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کے شیڈیول میں امریکی حکام کی جانب سے دو بارتبدیلی کی گئی تھی جس کے باعث ان کی پاکستان آمد تاخیر کا شکارہوئی۔