کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محسن بٹ نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ پر گامزان ہیں اور ترقی کی راہ میں آنے والی ہر طاقت کو شکست دیں گے ،ماضی میں بلوچستان اور بلوچستان پولیس دہشتگردوں کی زد میں تھی ہم مایوسی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھیسب کو ساتھ لے کر چلنے کی روش اور دور اندیشی کی پالیسی نے بلوچستان اور حالات کو بدلااور تاریکی میں اُمید کی کرن پیدا کی۔
اب ان بدلتے حالت میں ہم ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزان ہیں،ایگل اسکاڈ ایمرجنسی رئسپانس یونٹس اور سیف سٹی پراجیکٹ کا قیام کوئٹہ میں دیر پا امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوئٹہ کینٹ میں پاک فوج کے زیر نگرانی ایگل اسکواڈ کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے مہمان خصوصی آئی جی بلوچستان محسن بٹ خود تھے۔
پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شریک جوانوں نے سات ماہ تربیت حاصل کی، کمجموعی طور پر 248 جوان پاس آوٹ ہوئے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں میں 200 پولیس جبکہ 48 ایف سی کے جوان شامل تھے،پریڈ میں جوانوں کی جانب سے حاصل کردہ تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں جوانوں نے فائرنگ اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق ڈیمو پیش کئے ۔
بعد ازیں آئی جی پولیس محسن بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیسرے بیچ کی کامیاب تقریب پر اساتذہ اور نوجوانوں کومبارک باد پیش کرتا ہوں ایگل اسکاڈ کی تربیت دیکھ کر یہ کہنے کو تیار ہوں کے ایگل اسکاڈکوئٹہ شہر میں امن امان قائم رکھنے کو مکمل طور پر تیار ہے اورہر طرح کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ایگل اسکاڈ کے جوان اپنی تربیت پر پیرا عمل ہو کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔
ہم تاریخ کہ دھارے کا رخ موڑ چکے عرض پاک بلوچستان پولیس اور بلوچستان دہشتگردوں کی زد میں تھا کچھ بیرونی عناصر نے شرپسندوں سے مل کر صوبے کے امن و امان کو تباہ کر دیا تھا اور ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے نااُمیدی کی گرفت میں تھے ایسے میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روش اور دور اندیشی کی پالیسی نے بلوچستان اور حالات کو بدلااور تاریکی میں اُمید کی کرن پیدا کی اس تمام عمل میں سیکورٹی فورسز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
ان بدلتے حالت میں ہم ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزان ہیں اور ہماری پوری کوشش رہے گی کے ہم ترقی کے راستے میں آنے والی ہر طاقت کو بھرپور طریقے سے شکست دیں صوبائی حکومت اور بلوچستان پولیس کی امن امان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔
ایگل اسکاڈ ایمرجنسی رئسپانس یونٹس اور سیف سٹی پراجیکٹ کا قیام کوئٹہ میں دیر پا امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگااُنہوں نے کہا کہ ایگل اسکاڈ کے پہلے بیچ نے بہت کم عرصے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے 27 مئی 2018 کو ایگل اسکاڈ کی ٹیم نے دو ٹارگٹ کلرز کو نشانہ بنایا جو اہم دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔
امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان آرمی قانون نفاز کرنے والے اداروں اور پولیس کو تربیتی سہولیات فراہم کرتی رہی ہے حالیہ ایگل اسکاڈ کی پایہ تکمیل کو پہنچنے والی تربیت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ایگل اسکاڈ کا قیام نہ صرف صوبے میں جرائم پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ یہ بلوچستان پولیس اور کانسٹبلری کی استعادے کار کو بڑھنے کے ساتھ ساتھ تمام ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
باہمی تربیت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ،تربیت فراہم کرنے پراُنہوں نے جی او سی کمانڈنٹ 33 ڈیو ، ہیڈ کواٹر 39 بریگیڈ اور دیگر متعلقہ افسران اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر فوجی ، سول و پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
ایگل فورس کے قیام سے امن کی صورتحال میں بہتری آئی ، آئی جی پولیس
وقتِ اشاعت : January 19 – 2019