|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2019

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے ذہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگاسکتاہوں۔ حکومت انشااللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دے دیا۔