|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2019

گوادر:  گوادر کے سیاسی جماعتوں نے منشیات کے خلاف 25جنوری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ منشیات کی وباء سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہے ۔ گوادر شہر میں منشیات ٹافی کی طرح فروخت ہورہی ہے ۔ 

قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خاتمہ کے لےئے دیر پاء اقدامات کر یں۔ گوادر کے مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز اتحاد گوادر کے رہنماؤں پی ایل ایل یو تھ ونگ کے محمد بزنجو، بی این پی ( عوامی ) کے اللہ بخش جوہر ، بے اے پی کے عبدالرحمن محمد، بام کے رہنماء ڈاکٹر یو نس میروانی، پی پی پی کے رہنماء یو سف فریادی، پی ٹی آئی کے رہنماء مصطفی رمضان، ن لیگ گوادر کے رہنماء پر ویز جمیل اور بی ایس او گوادر کے رہنماء مرے ساقہ نے پر یس کلب گوادر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے گواد شہر اور نواح میں منشیات کے اڈوں کی بھرمار اور سر عام منشیات کی فروخت پر اپنی تشو یش ظاہر کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کے لےئے دیر پاء اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے نوجوان نسل اس کی لپیٹ میں آچکا ہے آج ایسا کوئی گھر نہیں جس میں منشیات کے عادی افراد موجود نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی وباء نے ہمارے معاشر ے کو تباہ و بربا د کر دیا ہے شہر بھر میں منشیات ٹافی اور فروٹ کی طرح فروخت کی جارہی ہے جو قانون نافذ کر نے والے اداروں کے لےئے ایک المیہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی سیاسی ، طلبہ اور سماجی تنظیموں نے منشیات کے وباء کے خلاف منظم اور بھر پور جد و جہد کاآ غاز کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ اور پو لیس منشیات کے خاتمہ کے لےئے اپنا کر دار اد ا کر یں بصورت دیگر ہماری جد و جہد جاری رہے گی ۔ا نہوں نے اعلان کیا کہ 25جنوری کو منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر ینگے