|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2019

تربت: کیچ ندی میں درمیانے درجے کا سیلابی پانی داخل ، عوام کی بڑی تعدار سیر و تفریح کیلئے کیچ ندی پل پر پہنچ گئے ۔

ہفتہ اور اتوار کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ ، ہوشاپ، بالگتر اور گرد و نواح میں بارشوں کے نتیجے میں کیچ ندی میں درمیانے درجے کاسیلابی ریلا داخل ہونے سے لوگوں کی بڑی تعداد کیچ کور پل اور گھنہ پل کے مقام پر سیر و تفریح کیلئے پہنچے نوجوانوں کے علاوہ بچے ، خواتین اور بوڑھوں نے بھی مزکورہ مقامات کا رخ کیا اور کیچ ندی کے سیلابی پانی کا مزہ لیا ۔

عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں بعد کیچ ندی میں ایک بڑا سیلابی ریلا داخل ہوا ہے اس سیلابی ریلے کو دیکھ کر ہماری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کیچ ندی میں سیلابی ریلا آنے سے میرانی ڈیم میں پانی کا لیول بڑھے گا اور سٹی کے حدود میں کنوؤں کے پانی کا سطح بلند ہوگی واضح رہے کہ کیچ ندی میں تین سال بعد درمیانے درجے کا سیلابی پانی آیا ہے ۔