|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2019

اسلام آباد : خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات میں شریک نہ ہوئی تو مذاکرات کی کامیابی کے امکانات نہیں۔

پیر کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو سارے خطے میں امن ہو گا،اگر افغان حکومت مذاکرات میں نہ ہوئی تو مذاکرات کی کامیابی کے امکانات نہیں ،اخلاقیات کمیٹی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض پارلیمنٹیرینز کے لیئے اخلاقیات کمیٹی ضروری ہے ۔

یہ ملک عوام کے لیئے ہے اور سارے ادارے عوام کے لیئے ہیں،سب کچھ عوام کی مرضی سے ہونا چاہیئے اور عوام کے لیئے ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عملا عوام کو جوابدہ ہونا چاہیئے۔