|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2019

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور دنیش کمار نے کہا ہے کہ آئندہ زکوۃ فنڈ سے یتیموں اور بیواؤں کو بینک کے ذریعہ پیسے نہیں دیں گے بلکہ ایزی پیسے کے ذریعہ ادائیگی کی جائے گی موجودہ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمینوں کو جون کے بعد فارغ کردیں گے صاف و شفاف کمیٹیاں تشکیل دے کر میرٹ کی بنیاد پر کمیٹی چیئرمینوں کو لیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے زکوۃ فنڈز کو صاف و شفاف طریقے سے تقسیم نہیں کیا جس کی وجہ سے اس وقت مشکلات درپیش ہیں مذہبی امور کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی اور افسوس کہ اب تک صوبائی زکوۃ کونسل کمیٹی نہیں بنائی جس کی وجہ سے فنڈز ریلیز ہونے میں مشکلات درپیش ہیں اب جلد ہی صوبائی و ضلعی کمیٹیاں تشکیل دیں گے بیواؤں اور یتیموں کو بینک کے ذریعہ پیسے نہیں دیں گے ۔

بلکہ ایزی پیسے کے زریع ادائیگی کی جائے گی موجودہ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمینوں کو جون کے بعد فارغ کردیں گے صاف و شفاف کمیٹیاں تشکیل دے کر میرٹ کی بنیاد پر کمیٹی چیئرمینوں کو لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں زکوۃ فنڈز میں جو بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں ۔

بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں بنے کے بعد کیس متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کریں گے تاکہ وہ از سر نو جائزہ لیں انہوں نے کہا کہ زکوۃ فنڈ ز سے 10فیصداسکولوں اور 5فیصد مدارس کو دیں گے مگر اس کے لئے بھی پالیسی واضح کریں گے ۔