|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2019

پنجگور : پنجگور سے لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر 2018 کو پنجگور پروم سے لاپتہ ہونے والے عبدالغفار ولد یعقوب،عبداللہ ولد محمد موسی،سرور ولد سنجر شاہ دوست بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے جس سے ان کے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔