گوادر: پاسپورٹ آفس گوادر شہریوں کی تزلیل گاہ بن گیا، گیارہ اسکیل کا ڈیٹا انٹری آپریٹر پاسپورٹ آفس گوادر ادب و اخلاق سے عاری شخص ہے ، لوگوں کے تیار پاسپورٹ کئی کئی ہفتوں تک نہیں دیتے۔
تفصیلات و عوامی شکایت کے مطابق گیارہ اسکیل کا ایمیگریشن (پاسپورٹ) ڈیٹا انٹری آپریٹر پاسپورٹ آفس گوادر حج مْبارکہ اور دیگر خلیجی ممالک جانے کے خواہش مند مرد و خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز اور نا شائستہ انداز میں پیش آتے ہیں۔
باتوں باتوں میں پاسپورٹ بنانے والوں کو جھاڑنا، بدمزاجی و بد اخلاقی اس کا معمول بن گیا ہے، گوکہ شہریوں اور پاسپورٹ بنانے والوں کے شکایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے مذکور ہ کو کئی دفعہ اپنے آفس طلب کرکے ہدایت کیا اور سمجھایا، لیکن مذکورہ کو کوئی ہدایت راس نہ آیا اورہنوز پاسپورٹ بنانے والوں کا تزلیل جاری ہے، کئی دن گزرنے کے باوجود اْنہوں نے بحیثیت انچارج پاسپورٹ آفس گوادر سرور سسٹْم کی خرابی کا تحریری کوئی لیٹر اپنے سنیئر کو نہیں لکھا تھا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کی ہدایت کے بعد مورخہ 7.2.2019 کو ڈپٹی کمشنر کے آفس سپرنٹنڈٹ کی مدد سے سسٹم کی خرابی کا چھٹی لکھی گئی، گویا کئی دنوں سے لوگوں کو ایسا مفت میں گمھایا گیا تھا۔ انہوں نے لوگوں کو تنگ و پریشان کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر پاسپورٹ آفس میں نوٹس لکھ دیا ہے کہ “آفس کا سرور سسٹْم فنی خرابی کی وجہ سے بندہے۔
لہٰذا کوئی درخواست جمع نہ کرے، اور پاسپورٹ کی درخواستیں تربت جاکر جمع کریں” عوامی حلقوں نے وزیرداخلہ پاکستان اور محکمہ پاسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ نااہل انچارج و ڈیٹا انٹری آپریٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے انکا فوری تبادلہ کیا جائے۔
گوادر، پاسپورٹ آفس عملے کا غیر مناسب رویہ ،شہری پریشان
وقتِ اشاعت : February 8 – 2019