کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ میرٹ کی پامالی کی جاری ہے جو ایک قابل مذمت عمل ہے سینئر ڈاکٹروں کی جگہ کمیشن لے کر جونئیر ڈاکٹر وں کو پوسٹنگ دی جا رہی ہے کمیشن کا بازار گرم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہسپتالوں میں سہولت ہے مریض دربدر کی ٹھوکریں کا رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے روز بروز کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت وقت کی کان میں جو تک نہیں جاتی ہے لیکن حکمران اپنے جیبیں بھرنے کیلئے ہر دو ماہ بعد سینئر ڈاکٹروں کو ٹرانسفر کر رہے ہیں اور ان کی تذلیل کی جارہی ہے ۔
دس دس سالوں میں جو لوگ پوسٹوں پر براجمان ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا ہے تعجب کی بنیاد پر سینئر ڈاکٹروں کو ہٹا یا جا رہا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی حکومت وقت کے مفاد میں نہیں ہے ۔
محکمہ صحت میں ہونے والی تقرریوں میں میرٹ کو پامال کیا جارہاہے ، عمران بلیدی
وقتِ اشاعت : February 10 – 2019