کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ڈاکٹرز تنظیموں،پیرامیڈیکس اور نرسنگ ایسوسی ایشنز سے رابطے میں ہیں۔
حکومتی بے حسی برقرار رہی تو جلد ہی باہمی مشاورت سے آہندہ کا لاعمل طے کیا جائیگا.اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث ڈاکٹروں کیلئے سروسز فراہم کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے ایک ہی مہینے میں ڈاکٹروں پر 3 تشدد کے واقعات اور اس پر انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو جلد ہی مکمل سیکیورٹی کی تشکیل تک صوبے کے تمام ہسپتالوں سے احتجاجا سروسز سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں گے۔
حکومتی بے حسی برقرار رہی تو آئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے، ینگ ڈاکٹرز
وقتِ اشاعت : February 11 – 2019