نوشکی: وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویوں سے احساس محرومی میں اضافہ ہوتا جا رھا ھے۔
ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ھے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ھے مگر وفاق کی طرف سے نظر انداز ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں مایوسیاں پیدا ہو رھی ھے۔
آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے سابقہ ایم این اے انجینئر حاجی میر عثمان بادینی نے کہا وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے بیشتر سکیموں کو ختم کرکے مزید مایوسیاں پیدا کی۔
سی پیک کا محور بلوچستان ھے مگر سی پیک کی مد میں ملنے والے رقوم سے بلوچستان کے سکیموں کا اخراج یا بندش کء سوالوں کو جنم دیگا۔ حکمرانوں کو چائیے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے پہیے کو چلنے دے اور بلوچستان کو بھی ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کی کوشش کریں۔